ایبٹ آباد،15 دسمبر(اے پی پی): ٹریفک پولیس کی جانب سے اتارے گئے سینکڑوں پریشر ہارن، ٹیپ ریکارڈر، غیر نمونہ پلیٹیوں کو افسران کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او عمر طفیل اور ایس ایس پی ٹریفک ملک اعجاز احمد کی ہدایات پر ڈی ایس پی ایڈمن امتیاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثمینہ ظفر، ڈی ایس پی سرکل حویلیاں و گلیات یوسف خان اور ڈی ایس پی منڈیاں سعید یدون کی زیر نگرانی گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئیں جہاں پریشر ہارن، غیر نمونہ نمبر پلٹوں و فینسی نمبر پلیٹوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ٹیپ ریکارڈر کے استعمال کرنے والوں اور پولیس و فلیش لائیٹ کے استعمال کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں گئیں جنہیں ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، ایس ایس پی ٹریفک ملک ا عجاز احمد، ٹریفک مجسٹریٹ وقار سعید اور میڈیا کے نمائندگان کی نگرانی میں رولر پھیر کر تلف کیا گیا۔
تلف کی جانے والی اشیاہ میں 750 گاڑیوں سے اتارے گئے پریشر ہارن ، 720 گاڑیوں کی غیر نمونہ اور فینسی پلیٹیں ، 430 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے اتارے گئے ٹیپ ریکارڈر، پولیس لائیٹس اور فلیش لائیٹس کے استعمال کرنے پر 40 گاڑیوں سے اتاری گئی لائیٹس شامل تھیں ۔











