رینالہ خورد؛فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،کیمیکل سے تیار1500لیٹردودھ موقع پرتلف کردیاگیا

33

رینالہ خورد،15 دسمبر(اےپی پی): اوکاڑہ اور گردونواح میں ملاوٹ معافیہ کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی  نے شکنجہ کس لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اپریشن آصف علی ڈوگر کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے رینالہ خوردکے نواحی علاقے راجوال میں کارروائی کرتے ہوئے 1500 لیٹر کیمیکل سے تیارکردہ  ملاوٹی دودھ قبضے میں لیکر موقع پرہی تلف کردیااوردودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کر لیا ہے۔دودھ نما سفید زہر مضافاتی علاقوں میں ہوٹلوں اورملک شاپ پر سپلائی کیا جانا تھا۔ اس حوالے سے اے ڈی جی (اپریشنز) آصف ڈوگر نے کہاکہ انسانی صحت سے کسی کو نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔