نوشہرہ ورکاں، 16 دسمبر (اے پی پی): پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے سال 2023 کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں جس میں چوھدری راشد محمودصدراور خالد نزیر مصطفائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
18دسمبر کو خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے صدر اور جنرل سیکرٹری نششت پر انتخابی عمل کے لیے تاریخ مقرر تھی اور انتخابی کنوینر حافظ محمد قاسم مصطفائی اور انکی ٹیم کےہاں صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے امیدواران راشد محمود خاور۔اور خالد نزیر مصطفائی کے مقابلہ میں کوئی بھی درخواست نہ ہونے پر تین رکنی کنوینر کمیٹی نے متفقہ فیصلے سے پریس کلب کے جنرل اجلاس میں کنوینر حافظ محمد قاسم مصطفائی نے راشد محمود خاور کے صدر اور خالد نذیر مصطفائی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا با ضابطہ اعلان کیا اور سال 2023 کے لیے دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر میاں منظور احمد۔نائب صدر بشارت علی۔جوائنٹ سیکرٹری میاں عمر خلیل۔ سیکرٹری انفارمیشن ارشاد نجم ۔افس سیکرٹری محمد یوسف بٹ۔سیکرٹری فنانس یسین نذیر انصاری ۔ اور پریس فوٹو گرافر رانا محمد الیاس منتخب ہوئے جبکہ پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے بانی و سینئر ممبران چیئرمین کی نششت پر میاں عبدالوکیلاور وائس چیئرمین شیخ منیر احمد آزاد چلے آ رہےہیں۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی جبکہ اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر بھی کرائی گئی۔











