فیصل آباد،19دسمبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور فیصل آبادانتظامیہ کے زیر اہتمام پیر کویہاں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر1فیصل آباد میں “مقرر و مقررہ فیصل آباد” کے عنوان سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کی طالبات کے مابین اردو تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
تقریری مقابلوں کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد افتخار خان تھے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول مبرا مبارک،محکمہ تعلیم کے دیگر حکام اور مختلف تعلیمی اداروں کی سربراہان بھی موجود تھیں۔تقریری مقابلوں کے دوران تین رکنی ججز پینل کے فرائض مس فرزانہ یاسمین ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرز مس عظمیٰ رشید اور مس رابعہ نصرت نے سر انجام دیئے۔
ضلعی لیول کے سرکاری سکولو ں کی طالبات کے مابین منعقدہ” مقرر و مقررہ فیصل آباد” کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 208ر ب فیصل آباد کی کلاس دہم کی طالبہ عائشہ صدیقہ دختر محمد صدیق نے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک جھمرہ فیصل آباد کی کلاس دہم کی طالبہ بشریٰ خان دختر آدم خان نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 67ج ب فیصل آباد کی کلاس دہم کی طالبہ جویریہ جمشید دختر محمد جمشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پرائیویٹ سکولز کی طالبات کے مابین ہونے والے ” مقرر و مقررہ فیصل آباد” کے اردو تقریری مقابلوں میں دی سپرٹ گرائمر سکول سسٹم فیصل آباد کی کلاس نہم کی طالبہ انزال افتخار دختر افتخار احمد نے پہلی اوراسلامک سائنس فاؤنڈیشن 172ج ب سمندری فیصل آباد کی کلاس دہم کی طالبہ حائقہ تجور دختر رفاقت حسین نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک جونیئر ہائر سیکنڈری سکول جڑانوالہ فیصل آباد کی کلاس دہم کی طالبہ اقرا جاوید دخترجاوید اقبال تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں،پرائیویٹ سکولز کی طالبات کے درمیان منعقد ہونیوالے مذکورہ مقررہ فیصل آباد کے مقابلوں میں جڑانوالہ،سمندری اور فیصل آباد کی 18طالبات نے حصہ لیا جبکہ سرکاری سکولوں کی بھی 18طالبات نے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے۔بعد ازاں پوزیشن ہولڈر ز میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔











