نوشہرہ ورکاں ؛22 سے 24 دسمبر تک شمعون چوک میںسستا  کرسمس بازار لگایا جائے گا

11

نوشہرہ ورکاں،19دسمبر( اے پی پی):پنجاب حکومت کے حکم پر ضلع بھر کی طرح شمعون چوک نوشہرہ ورکاں میں کرسمس بازار لگایا جائے گا تاکہ مسیحی برادری کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے  ۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سدرہ ڈار نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور  ڈپٹی کمشنر گجرانوالہ  سائرہ عمر  کی خصوصی ہدایت پر شمعون چوک نوشہرہ ورکاں میں کرسمس کے  موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 22,23,24دسمبر کوسستا کرسمس بازار لگایا جائے گا۔

  اس بازار سے آٹاچینی ،گھی،انڈے ،چاول،دالیں ،گوشت،سبزیاں ،گارمنٹس، کیک مٹھائیاں سستے داموں دستیاب ہونگی سپریٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی  میاں رضوان علی نے  میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  کہ تقریباً ہر چیز پر دس فیصد ڈسکاؤنٹ ہو گی یہاں پر میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی خصوصی ہدایات پر مسیحی برادری سے عملی محبت کے اظہار کے لیے چرچ کو خوبصورت لائٹنگ سے روشن کیا جائے گا  چرچز کی صفائی ستھرائی اور کرسمس ٹری بھی بنائے جائیں گے۔