خواتین یونیورسٹی ملتان ایچ ای سے کے معیار پرپورااترنے کیلئے پرعزم ہے ؛ وائس چانسلر

26

ملتان،20دسمبر  (اے پی پی):وائس چانسلرخواتین یونیورسٹی ملتان ڈاکٹرعظمیٰ قریشی نے کہاہے کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کی وضع کردہ معیار پرپورااترنے کے لئے پرعزم ہے اوراس کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہائرایجوکیشن کے وفد کو خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ ماحولیات سائنسز (انوائرمینٹل سائنسز)کا معائنہ کراتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ یونیورسٹی کی حکمت عملی اورجامع پالیسی معیاری کام کو ترجیح دیتی ہے ۔

ایچ ای سی کے وفد نے یونیور سٹی کی رجسٹرار ماحولیات اور سائنسز کی اساتذہ اورطلباءکے ساتھ بات چیت بھی کی ۔چیئرپرسن (NAECAC)پروفیسر ڈاکٹراشفاق رجوانہ نے کہاکہ کو نسل مسلسل کوشش کررہی ہے انفراسٹرکچر کواپ گریڈ کریں ،مضبوط بنائیں اورڈگری پروگراموں کے معیار اوردرجہ بندی کو بہتربنانے کے لئے سیکھنے کے وسائل اورسہولیات کو بہترین بنائیں ۔

اس موقع پرڈاکٹرمریم ،ڈاکٹرقمررباب ،ڈاکٹر شازیہ جبیں سمیت دیگرشریک تھے ۔