جلال پورپیروالا؛شدید دھند،حد نگاہ 7 میٹر

34

جلال پورپیروالا،22 دسمبر(اے پی پی): جلال پورپیروالا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ 7 میٹر رہ گئی ہے جس کی وجہ سےکاروباری زندگی بھی متاثر ہونے لگی ہے۔

سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اگر سفر ضروری ہو تو محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں جبکہ ترجمان موٹروے کے مطابق ایم فائیو موٹروے کو بھی دھند کے باعث تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔