جوھرآباد، 22 دسمبر (اے پی پی ): خوشاب، مٹھہ ٹوانہ نورپور تھل سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند اور سموگ کا راج ہے ،شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ ٹریفک کی روانگی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، شدید دھند سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹریفک پوليس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیور حضرات دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں۔











