لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں بین الاقوامی معیار کے  آپریشن تھیٹرز کا افتتاح

20

پشاور،22دسمبر  (اے پی پی):لیڈی ریڈنگ ہسپتال( ایل آر ایچ )پشاورمیں بین الاقوامی معیار کے آپریشن تھیٹرزکا افتتاح کردیا گیا۔ ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ماڈیولر آپریشن تھیٹرز کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمودخان اور وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کیا،76ملین کی لاگت سے تیار کئے گئے5آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا گیاجبکہ ایل آر ایچ میں 250ملین کی لاگت سے 25جدید آپریشن تھیٹرز پر کام تیزی سے جاری ہے۔ترجمان کے مطابق جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح مفت اور معیاری علاج کی طرف ایک اہم سنگ میل ہے۔