میرپورخاص؛ اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار 7 ملزمان کو عمر قید سزا سنادی گئی

13

میرپورخاص،22 دسمبر(اے پی پی):انسداد دہشتگردی عدالت میرپورخاص نے  تاریخی فیصلہ سناتے  ہوئے  نوکوٹ میں پسند کی شادی کا بدلہ درندگی سے لیئے گئے  راجپوت برادری کی ایک بچی اور ایک خاتون کو اغوا کر کے  اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے  کے واقع میں ملوث ٹنگڑی برادری کے 7 گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے  جبکہ   دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے ۔

 عمر قید کی سزا پانے والوں میں  علی نواز ،  دلبر، محمد رحیم، میر حسن،   غلام حیدر،  نواب اور دل قرار ٹنگڑی شامل ہیں. اس واقع میں بیس ملزمان گرفتار تھے۔