اوکاڑہ؛ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں سالانہ محفل  مشاعرہ کا انعقاد،شعراء نے اپنے کلام پیش کرکے بھرپور داد وصول کی

13

اوکاڑہ،24دسمبر(اے پی پی): گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی کی زیرِصدارت سالانہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، مشاعرہ کے مہمانِ خصوصی پروفیسرڈاکٹر محمد افتخار شفیع تھے۔ تلاوتِ کلام پاک کی سعادت پروفیسر عثمان غنی نے حاصل کی جبکہ پروفیسر ریاض خان نے نعت شریف کی سعادت حاصل کی۔

پروگرام کے مطابق پروفیسرحسن رضا اقبالی نے کلامِ اقبال پیش کیا۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی نےخطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوۓ پروفیسر ڈاکٹر حمود لکھوی نے ادارہ ہذا کی شاندار روایات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ آج ہم سالانہ مشاعرہ کی روایت قاٸم کرنے جا رہے ہیں۔مشاعرہ میں نظامت کے فراٸض پروفیسرکاشف مجید نے ادا کیے اور شعراء کرام میں عاکف عثمان ، غلام مصطفےٰ مغل، پروفیسرمحمد حامد، آفاق منظر، پروفيسر امین انجم ، افتخاراحمد، مہرعلی، پروفیسرشکیل امجد، جاوید عارف، ندیم احسن،صابررضوی، پروفیسرسخنورنجمی، اےجلیل، پروفیسررضا اللّٰہ حیدر، پروفیسر احمد ساقی، پروفیسر ڈاکٹرمحمدافتخارشفیع  نے اپنے کلام پیش کرکے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔

یاردگار محفل مشاعرہ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر افتخار شفیع کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔