سکھر ، 24 دسمبر (اے پی پی ):سکھر موٹر ورکس ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔موٹر ورکرز پینل کی طرف سے منتخب امید وار صدر تاج محمد شیخ، نائب صدر اکرم مغل جنرل سیکریٹری آصف کھوکر نے کہا کہ موٹر ورکر پینل کی جدوجہد کی وجہ سے ڈینٹر پینٹر مکینک کالونی کے مستری بھائیوں کو پذیرائی ملنا شروع ہو گئی ہے، اسی وجہ سے ڈینٹر پینٹر کی پوری کالونی موٹر ورکر پینل کی بھرپور حمایت کررہی ہے۔ موٹر ورکر پینل کے قائدین مکینک بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، الیکشن میں مکینک بھائیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کریں جو ڈینٹر پینٹر کالونی کے مکینک بھائیوں کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہوں، انشاء اللہ موٹر ورکر پینل الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کے موٹر ورکر پینل کامیابی کے بعد تمام ڈینٹر پینٹر کالونی کے مستر مکینک بھائیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور ان کی مشاورت سے مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کرینگے، مہنگائی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے مشکلات میں گھرے تمام مکینک بھائیوں کو ہر ممکن ریلیف دلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔











