وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کا2ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کااعلان

48

لاہور، 25 دسمبر ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے 2ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کااعلان کیا ہے  اور  کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا،انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بھی بلایا جائے گا، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالر شپ دئیے جائیں گے،نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو بھی بیرون ملک ٹریننگ کے لئے بھجوایاجائے گا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں  چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے اہم خدوخال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے  اتھلیٹس،ریسلنگ، باکسنگ، ہاکی، فٹ بال،والی بال، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، نیزہ بازی او ردیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو بھی تربیت دی جائے گی، صوبے میں کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس ایریناکی سہولت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا،ہمارے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے، اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کے لئے انٹرنیشنل کوچز سے کھلاڑیوں کی تربیت ضروری ہے۔

پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسد اللہ خان او رڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر کی اجلاس میں شرکت کی ۔