ایبٹ آباد، 26 دسمبر (اے پی پی ): مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور یوم پیدائش میاں نواز شریف کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید نے کی۔تقریب میں مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے علاوہ پارٹی کے دیرینہ سینئر ارکان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ تقریب میں سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید،مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن کے صدر، سٹی صدر،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور دیگر نے خطاب کیا ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام عطیہ خداوندی ہے ۔قائداعظم محمد جناحؒ کی جدوجہد اور علامہ محمد اقبالؒ کے خواب کی تکمیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سخت معاشی بدحالی سے دوچار جس کے ذمہ دار پھر قوم کو قوم گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میاں نواز شریف کی اشد ضرورت ہے ۔وہ پاکستان کے ہی نہیں مسلم امہ کے بھی لیڈر ہیں،جلد پاکستان آکر معیشت کو مستحکم کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا مسلم لیگ ن ایبٹ آباد میاں نواز شریف اور سردار مہتاب احمد خان کی قیادت میں متحد ہے ۔
تقریب میں نعرہ بازی بھی کی گئی اور یوم پیدائش بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور میاں نواز شریف کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔











