مری کے دلفریب موسم سے لطف اندوزہونے کے لئے سیاحوں کی پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کی سیر

89

 مری ، 26 دسمبر (اے پی پی):ملکہ کوہسار مری بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی ،بادلوں نے سورج کو دبوچ رکھا ہے صبح شام شدید سردی پڑ رہی ہے ملک بھر سے سیاح مری کے دلفریب موسم سے لطف اندوزہونےکے لئے پتریاٹہ چیئرلفٹ کیبل کار کی سیر کرتے پہاڑی علاقوں کے نظارے کرتے خوش نظر آرہے ہیں۔

مری ضلع بننے کے ساتھ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کے لئے یہاں انتظامیہ ہائی الرٹ ہے اور کاروباری حلقوں کی بھی امیدیں بھر آئی ہیں ۔