نوشہرہ ورکاں ;زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ، ایک عورت جاں بحق ہوگئی

23

نوشہرہ ورکاں، 26 دسمبر( اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں لیل ورکاں میں زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی حالت غیر ہو گئی ایک عورت جاں بحق ہوگئی ۔

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں لیل ورکاں میں زہریلی چائے پینے سے  حالت غیر ہونے پر چاروں افراد کو  تحصیل ھیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کردیا گیا۔لیل ورکاں میں زہریلی چائے پینے سے متاثرہ افراد میں سے 80 سالہ بزرگ خاتون جاں بحق ہو گئی۔زہریلی چائے پینے سے متاثرہ دیگر افراد خانہ کو  تشویش ناک حالت میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ھے زہریلی چائے سے متاثر ہونے والوں میں عابد، جمیلہ، فیضان ،اور غفوراں بی بی شامل ہیں۔

چائے زہریلی کیسے ہوئی ابھی تک وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نوشہرہ ورکاں پولیس نے متاثرہ افراد سے پوچھ گچھ کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔