کوئٹہ،27 دسمبر (اے پی پی):بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود کار ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آن لائن ڈگری، ڈی ایم سی کا اجراء، اسناد کی تصدیق اور ری کاؤنٹنگ پروسیجر کی سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، آج ”ڈیمز ایپ” کا باقاعدہ آغاز کرنے جاررہے ہیں، اس جدید سسٹم کے تحت بلوچستان کے تمام امتحانی مراکز میں متعین عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جاسکے گا جبکہ طالب علموں کی حاضری الاٹ کردہ مراکز پر ہوگی اور یہ ممکن نہیں ہوگا کہ مینوئل حاضری ایک جگہ لگائی جائے اور پیپر دوسری جگہ دیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کے مرکزی ڈیٹا بیس میں امتحانی پرچوں سمیت جملہ ریکارڈ کو محفوظ کیا سکے گا اور متعلقہ فرد کئی سالوں بعد بھی اپنے پیپرز کو دیکھ پائیں گے، ہماری کوشش ہے کہ اصلاحاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا کر بورڈ کے امور سے متعلق عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں۔











