ملتان:شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئےگرینڈ آپریشن کا آغاز

13

ملتان، 28دسمبر(اے پی پی): چئیرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آدم سعید راں کی ہدایت پرشہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کے لئےگرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور سپیشل صفائی اسکواڈ کو یہ ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ سیدان والا بائی پاس سے خانیوال روڈ تک صفائی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔شاہراہ کے میڈن اور اطراف سے ویسٹ لفٹنگ جاری ہے اور ڈیوائڈر کے ساتھ اکٹھی ہونیوالی مٹی کو بھی اٹھایا جارہا ہے۔

چئیرمین ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آدم سعید راں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ملتان جنوبی پنجاب کامرکز ہے اور شہر کی صفائی اور اس کےحسن میں اضافہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرحلہ وار شہر کی تمام داخلی شاہراہوں کی صفائی کی جائے جس سے  شہر اولیاء آنیوالوں سیاحوں اور شہریوں پر اچھا تاثر قائم ہوگا۔

 آدم سعید راں کی ہدایت پر کمپنی کے منیجر آپریشنز نے شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی کا شیڈول بھی  جاری کردیا ہے۔