ملتان،28 دسمبر(اے پی پی):پنجاب فوڈاتھارٹی کھیت سے پلیٹ تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے کہا سال 2022میں ملاوٹ مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ کی سخت کارروائیاں جاری رہیں، ساہیوال ڈویژن میں11 ہزار 982 مقامات کی چیکنگ، 28 یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کی گئی ہےاور کہا کہ خوراک میں جعلسازی اور دھوکہ دہی پر 204 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کہا سال 2022میں 1 لاکھ 13 ہزار 277 لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ،10 ہزار 627 کلو مضر صحت گوشت، 49 ہزار لیٹر استعمال شدہ اور ناقص آئل،9 ہزار 217 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کیے گئے ہیں اور کہا 47 ہزار 980 خراب اور بدبودار انڈے، 41 ہزار 770 لیٹر ایکسپائرڈ اور غیر معیاری مشروبات ، 13,944 کلو فنگس زدہ اچار،11 ہزار 886 کلو بدبودار پلپ اور 2518 ساشے ممنوعہ گٹکا،3000 کلو گرام ملاوٹی پنیر اور ڈیری پروڈکٹس بھی تلف کی گئیں ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گامعیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور کہا ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔











