گھوٹکی؛ چیف انجینئر کھیل محمد اسلم مہرکا اوباڑو گورنمنٹ ہائی اسکول میں فٹ بال گراونڈ بنانے کا اعلان

30

گھوٹکی،28 دسمبر (اے پی پی ): چیف انجینئر کھیل محمد اسلم مہر نے اوباڑو کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے تعمیر نو کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے دوران اوباڑو گورنمنٹ ہائی اسکول میں فٹ بال گراونڈ بنانے کا اعلان کیا ہے ۔

چیف انجینئر کھیل محمد اسلم مہر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر کھیل کی خصوصی ہدایت ہیں کہ سندھ کے تمام شہروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال رکھنے کے لئے گراونڈ بنائیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپورٹس کے سابق صوبائی وزیر محمد بخش خان مہر کی کو شش سے گھوٹکی، عادلپور، خانپور مہر اور اوباڑو میں کرکٹ کے گراونڈ بنائے گئے تاکہ نوجوان بے راہ روی سے بچ کر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا اوباڑو کے نوجوانوں کا کھیلوں  کے جذبہ دیکھتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول اوباڑو میں فٹ بال کا گراؤنڈ بنایا جائے گا۔

 اس موقع پر چیف انجینئر اسپورٹس محمد اسلم مہر، ایگزیکٹو انجینئر نجم الدین شیخ، بشیر احمد بھٹی، سنیئر صحافی نذیر احمد ملک، پنھل سموں، تنزل روف اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑی موجود تھے۔