احمدپورشرقیہ؛ڈی پی او عبادت نثار کیجانب سے  کھلی کچہری کا انعقاد، سائلین کے مسائل سنے گئے   

12

احمدپورشرقیہ،28 دسمبر(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کیجانب سے  کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، جس دوران سائلین کے مسائل سنے گئے   اوران کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کیے گئے ۔

کھلی کچہری  میں سائلین میں ریحانہ عباس فدا حسین محمد تسلیم بختو مائی ظفر حسین سید محمد شاہ زیب شاہینہ بی بی محمد ارشد رخسانہ بی بی کریم بخش حاجی احمد خورشید احمد محمد اشرف شہناز بی بی شازیہ بی بی محمد اکمل تیمورشاہ محبوب احمد باکر حسین ظفور بی بی محمد آصف نذیر احمد محمد رفیق زرینہ بی بی حیدر علی مظہر اور  سلمان نے اپنی اپنی شکایات بیان کیں، جس پر  ڈی پی او عبادت نثار نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر اے ایس پی احمد پور شرقیہ حسیب میمن اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے اس اقدام کو خوب سہرایا ۔