ملتان؛موسم سرما کی پہلی بارش،ڈبلیو ایم سی نے نکاسی آب اور صفائی آپریشن شروع کر دیا

14

ملتان،29دسمبر(اے پی پی):شہر اولیاء میں موسم سرما کی پہلی بارش کی رم جھم میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے  صبح سویرے صفائی آپریشن کا آغاز کیا،مٹی میں نمی کے پیش نظر سڑکوں کی سکریپنگ اور فٹ پاتھوں کی جھاڑ پونچھ کی گئی۔بارشی پانی کی نکاسی کے لئے سڑکوں کے ساتھ موجود ڈرین سے کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا، اس کے علاوہ شہر کی داخلی شاہراہوں کی صفائی بھی جاری ہے۔

 پرانا شجاع آباد روڈ سے چوک ناگ شاہ تک شہر کی داخلی شاہراہ کی صفائی  کی گئی،کل جمعہ اور پھر ہفتہ کو لاہور خانیوال سے شہر آنیوالی شاہراہ کی صفائی کی جائے گی۔