مری،29دسمبر(اے پی پی):سرمائی سیزن پر بنائے جانے ایمرجنسی کور پلان پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہیلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق خراب موسم،دھند، ممکنہ برف باری کے دوران لمبے سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ہنگامی مراکز الرٹ جاری کیا گیا ہے، شہری اپنی گاڑیوں کو محفوظ مقام پر پارک کریں۔شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیو کریں،ٹریفک قوانیں پر مکمل عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔











