اٹک، 29 دسمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ناصر محمود ستی نے ڈی پی او اٹک فضل حامد کے ہمراہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کی صدارت کی ۔انہوں نےضلع بھر میں درج شدہ تمام قتل ،ڈکیتی ،اغواء ، چوری ،ریپ اور دیگر مقدمات میں اٹک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
اٹک پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی نے تمام افسران کو اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ۔قتل ،ڈکیتی ،چوری ،ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔
آر پی او راولپنڈی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گینگز کی گرفتاری پر اٹک پولیس کے افسران کو سراہتے ہوئے مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائی جاری رکھی جائے کیونکہ اس عمل سے بہت ہی انسانی جانوں کا ضیاع ہو تا ہے۔
اجلاس میں ضلع اٹک تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور ایچ آئی یو انچارجزنے شرکت کی ۔











