جوھرآباد، 29 دسمبر ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدالرحمن نے تھانہ خوشاب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کے مسائل کو آپ کے پاس آکر سننا ان کے فوری حل کو یقینی بنانا اور براہ راست رابطہ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔
ڈی پی او خوشاب نے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے تاکہ ان کے مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جا سکے۔
اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل ڈی پی او کے نوٹس میں لائے ،جن پر ڈی پی او نے موقع پر احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے تھانہ خوشاب میں کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ور کہا کہ اس قسم کی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے جہاں عوام کو اپنے مسائل اور تکالیف براہ راست حکام بالا کے علم میں لانے کا موقع ملتا ہے وہاں پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوتےہیں۔











