میرپورخاص،29 دسمبر(اے پی پی): جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کے تحت ضرورت مند مزدور پیشہ اور معذورین میں سردی سے بچاؤ کیلئے گرم لحاف و مچھر دانیاں اور سلے سلائے جوڑے تقسیم کئے گئے ۔تقریب میں دوسو سے زائد ضرورت مند افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے گرم لحاف اور مچھر دانیاں اور سلے سلائے کپڑے تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص نادر خان ، جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد ، لالہ نور محمد اور عرفان قریشی نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی انسانوں کی بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔











