مری،یکم جنوری(اے پی پی):جھیکاگلی کی ایک عمارت میں علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت میں رہائش پذیر مزدوروں نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے آگ بجھانے میں بھرپور حصہ لیااوربڑی حد تک آگ پر قابو پا لیااسی دوران ریسکیو 1122کو اطلاع کی گئی جس پرریسکیو1122کاعملہ اورفائرٹینڈراورایمبولینس فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پرقابوپالیاگیا، آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔











