پنجاب حکومت کے احکامات پرعوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے؛اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد قمر محمود منج

22

رینالہ خورد،02جنوری(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردقمرمحمود منج نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خورد میں بھی عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے،کھلی کچہری کاانعقاد ہرماہ کی یکم اور دو تاریخ کو کیاجاتاہے جسمیں کسان اورزمیندار بھائیوں کے مسائل کے فوری حل کےلیے احکامات دیے جاتے ہیں، عوامی خدمت کھلی کچہری میں ریونیو کے علاؤہ بھی عوام مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات دیے جاتے ہیں اورمسائل کے حل تک متعلقہ افسران پٹواریوں سے بیک اپ بھی لیاجاتاہے۔

 قمرمحمودمنج نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کے موقع پر تحصیلدار رائے حسین نوازنائب تحصیلدارگرداوراورتحصیل رینالہ خوردکے تمام پٹواری بھی موقع پر موجود ہوتے ہیں، کھلی کچہریوں کے علاؤہ بھی عوامی خدمت اورمسائل کے حلے کے لیے میرے آفس سمیت تمام ریونیو افسران کے دروازے کھلے ہیں۔