ملتان،03 جنوری(اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان اور نجی کمپنی کے تعاون سے بابر چوک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے نجی کمپنی کے نمائندوں کے ہمراہ چوک کا افتتاح کیا۔
ڈائریکٹر جنرل آصف رؤف خان نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،چوکوں کو بحال اور مزید خوبصورت بنائیں گے،اہم شاہراہوں پر موجود گرین بیلٹس پر پھولوں اور پودوں کی شجر کار کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے تحت چوکوں، شاہراہوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنائیں گے،گرین بیلٹس اور چوکوں کی بحالی اور خوبصورتی میں اضافے کے لئے پر عزم ہیں۔











