سیالکوٹ،3جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی شہر کی خوبصورتی ، شجر کاری اور پارکوں کی دیکھ بھال کے لئے پی ایچ اے کو فعال کرنے کے لیے درخواست منظور کر لی گئی ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کی فعالیت کو سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے تحفہ قرار دیا ہے ۔حکومت پنجاب نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سیالکوٹ کو فعال کرنے کی منظوری دیدی ہے ، پی ایچ اے کے لیے 82.953 ملین روپے بجٹ مختص اور 66 مالیوں سمیت 125 آسامیوں کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے شہر کی خوبصورتی ، شجر کاری اور پارکوں کی دیکھ بھال کے لئے پی ایچ اے کو فعال کرنے کے لیے حکومت پنجاب سے درخواست کی تھی ۔ حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایچ اے سیالکوٹ کے لئے حکومت پنجاب نے 82.953 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جن آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پر گریڈ 19/20 کا افسر تعینات کیا جا سکے گا۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس گریڈ 18، گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آڈٹ اینڈ اکاونٹس ، پارٹی کلچر، انجینئرنگ کی ایک ایک ، سپرنٹنڈنٹ جنرل اور گارڈن کی ایک ایک، گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کی ایک پوسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ایچ اے کے لیے نان گزیٹٹد سٹاف میں 66 مالی، 12 سکیورٹی گارڈ ، 11 چوکیدار ، 6 سینٹری ورکر ، تین میٹ مالی، 6 ڈرائیور ، کمپوٹر آپریٹر ، انفورسمنٹ انسپکٹر، سب انجینئر (سول)، فلوریکلچر سپروائزر، جونیئر کلرک، دو الیکٹریشن ، ایک ہیلپر الیکٹریشن کی پوسٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔











