ضلع چنیوٹ کے 20کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

51

چنیوٹ،04 جنوری(اے پی پی):ضلع چنیوٹ کے 20کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کیلئے ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران احمد ملک نے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی۔ڈی پی او نے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو بیج لگائے،نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان میں محمد طاہر،سونیا نذیر،سیف اللہ،غلام یسین،غلام حسین،عاشق حسین،شہزاد حسین،نعیم عباس،طاہر اقبال،بازار محمد،فضل عباس،افتخار احمد،محمد طاہر،محمد آصف،کنول عباس،مظہر عباس،گل شیر،محمد اکرم،صداقت حسین،عدیل نواز،تنویر شامل ہیں۔

ڈی پی او عمران احمد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور ہیڈ کانسٹیبل آپ سب پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔آپ سب اپنے فرائض منصبی نیک نیتی،دیانتداری سے سرانجام دے کر محکمہ پولیس کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار اداکریں۔