جلالپورپیروالا، 5 جنوری(اے پی پی ): صوبہ بھر میں سورج مکھی کی کاشت کا سلسلہ جاری ہے ۔ امسال صوبہ پنجاب میں ربیع سیزن کیلئے سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 1لاکھ ایکڑ جبکہ پیداواری ہدف 95ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کے سب سے زیادہ زرمبادلہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کرنا پرتا ہے۔اس وقت ہم اپنی کل ضرورت کا صرف 34 فیصدخوردنی تیل پیدا کررہے ہیں جب کہ 66 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے جس پر سالانہ 300ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوتی ہے۔خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم حصہ ہے۔ پاکستان میں ایک فرد تقریباً 17 لٹر سالانہ خوردنی تیل استعمال کرتا ہے۔
محکمہ زراعت تیلدار اجناس کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھارہا ہے تاکہ تاکہ خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی لائی جاسکے محکمہ زراعت سورج مکھی کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کررہا ہے۔











