مری؛ موڑہ سیداں میں گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

8

مری،05 جنوری(اے پی پی ): موڑہ سیداں نیو مری میں  تعمیر کیے گئے گھر کی چھت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی ایمبولینس اور فائر وہیکلز کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد گھریلوں سامان کو محفوظ مقام پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔

گھر روڈ سے دور ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا،تاہم ریسکیو اہلکار پیدل پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔