اہل میرپورخاص پولیو کہ دو قطرے اور وٹامن ای کے کیپسول اپنے بچوں کو لازمی  پلائیں ؛ ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن

20

میرپورخاص،14 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے اپنے وڈیو پیغام میں لوگوں سےکہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے 16 جنوری 2023 شروع ہونے والی قومی انسداد پولیومہم کے دوران  3 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر مہم شروع کی جائے گی، بچوں کو پولیو سے بچائو کےدو قطرے پلانا  نہ صرف آپ کی قومی ذمہ داری ہے بلکہ پیدائش سے لیکرپانچ سال  تک کی عمر کے  بچوں کو مستقل اپاہج ہونے سے بچانا بھی  ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل میرپورخاص اس کاوش میں آگے بڑھیں اور پولیو کہ دو قطرے اور وٹامن ای کے کیپسول مہم کے دوران ضرور پلائیں۔