وہاڑی؛ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے الیکشن   کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

11

وہاڑی،14 جنوری  (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے الیکشن   برائے سال 2023  کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ،  ہم خیال گروپ اور فرینڈز اتحاد گروپ کے امیدواران کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ، شفاف الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

راناعبدالوحید ہمخیال گروپ اور مہر لیاقت سنپال فرینڈز اتحاد گروپ کے  صدارتی امیدوار ہیں، جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری نثارجٹ ہمخیال گروپ اور چوہدری آصف ضیاء فرینڈز اتحاد گروپ کے امیدوار ہیں ۔

الیکشن کی نگرانی کیلئے پنجاب بار کونسل نے سابق صدر بار شکیل تارڑ کو مبصر مقرر کیا گیا  ہے اور پنجاب بار کونسل نے دوسابق صدور ندیم اکرم پرویز اور میاں شہزاد انجم مترو کو بھی نگران مقرر کیا ہے ۔ڈسٹرکٹ بار میں کل ووٹرز کی تعداد 1010 ہے۔ الیکشن کے دوران پولیس و دیگر ادارے بھی الرٹ ہیں ۔