نوشہرہ ورکاں،14جنوری (اے پی پی):تحصیل بار کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر شبیر احمد بھٹی 177ووٹ لیکر اور جنرل سیکرٹری کی نشست پر فخر ریاض ورک 153 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں اور مدمقابل اسرار احمد سیکھو 121 اور حافظ سہیل رسول گجر 147 ووٹ لیکر رنر آپ رہے۔
الیکشن میں 325 وکلاء نے حق رائے دہی استعمال کیا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مرد ووٹر کی تعداد 300 جبکہ 25 خواتین ووٹرز شامل تھیں۔ سکیورٹی کیلئے 100 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔











