نوشہرہ ورکاں میں شدید سردی کا راج ، پارہ ایک تک گر گیا 

64

نوشہرہ ورکاں،16جنوری( اے پی پی): تحصیل نوشہرہ ورکاں و گردونواح میں شدید سردی کا راج ہے، درجہ حرارت ایک تک گرنے سے سردی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا  ہے۔

 تین روز سے شدید سردی کے باعث کھیتوں میں  کورا پڑنے سے، مکئی ،باجرا، برسین، سبزیات،اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں حالیہ دنوں میں پڑنے والی سردی سے برسوں پہلے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے اور رواں ماہ میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی روایت بھی چلی آ رہی ہے۔

ماہر معالجین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے میں جاری سردی کی شدت سے بچنا حکمت ہے اور نیم گرم پانی کا استعمال بھی جاری رکھیں۔