ملتان،16جنوری(اے پی پی):ملتان ڈویژن میں 2023 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈویژنل انتظامیہنے انسداد پولیو مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر اشفاق احمد کا پولیو ٹیموں کی سرویلنس کیلئے فیلڈ کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر کہا ڈویژن میں 393 یونین کونسلوں میں 26 لاکھ 18 ہزار421 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور 10ہزار711 ٹیمیں، 439 یو سی ایم اوز،1839 ایریا انچارج ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور کہا کہ 16 جنوری تا 20 جنوری تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور کہا پولیو فری پاکستان نسل نو کے محفوظ مستقل کی ضمانت ہے ۔
کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے پولیو قطرے کی وائل، آئس باکس کو چیک کیا اور شہریوں سے پولیو مہم بارے بات چیت بھی کی اور انہوں نے پولیو ٹیموں سے فیلڈ مسائل بارے بات چیت کی اور پولیو فیلڈ ٹیموں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی ہمراہ تھے۔











