انقلاب، قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات سے آئے گا؛مولانا طارق محمود سومرو

24

سکھر،16جنوری(اے پی پی): جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا طارق محمود سومرو نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی بہتر زندگی مل سکتی ہے۔انقلاب، قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات سے آئیگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد اقصیٰ امروٹی پیرمراد شاہ کالونی میں عظیم الشان سیرت امام انبیاء و ناظرہ قرآن و دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺکی آمد سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا، مذہب اسلام امن عالم کا ضامن ہے ،سید الانبیاءحضرت محمدمصطفیﷺ کی دنیا میں تشریف آوری کے بعد دنیا میں جبر و تشدد و ناانصافی کا خاتمہ ہوا ،اسلام کامیابی کی طرف لے جانے والا مذہب ہے اور حضرت محمدﷺ نے امن و بھائی چارہ کا پیغام عام کیا۔

کانفرنس میں طارق خالد محمود سومرو ، نامور مذہبی رہنما اسد اللہ کھوڑو ، مولانا محمد صالح انڈھڑ ،مفتی سعود افضل ہالیجوی، قاری جمیل احمد بندھانی و دیگر علماءکرام وعلاقہ معززین نے شرکت کی۔