شکرگڑھ؛5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح،1لاکھ 42 ہزار 536بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

24

شکرگڑھ،  16 جنوری (اے پی پی):تحصیل شکرگڑھ کی اسسٹنٹ کمشنر شیزا رحمان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا  ہے۔ اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے، تحصیل کے پولیو فری سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے ہر شخص اپنی ذمہ داری پوری کرے، انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

 اسسٹنٹ کمشنر شیزارحمان نے کہا کہ تحصیل شکرگڑھ میں 16 سے 20 جنوری تک جاری رہنے والے اس مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 1 لاکھ 42 ہزار 536 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، اور پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے اور کہا  کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اس خطرناک اور موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔