نوشہرہ ورکاں، 20جنوری( اے پی پی): نوشہرہ ورکاں سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زرعی زمینوں سے جدید ٹیکنالوجی اور معیاری بیجوں کی کاشت کے تحت منافع بخش فصلوں کی کاشت اور سب سے بڑھ کر ذرائع آمدن بنانے کا رحجان بڑھ گیا ہے۔پنجاب کے وسطی علاقوں ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں گندم اور دھان کی فصلوں سے بڑھ کر کاشت کار فی ایکڑ منافع بڑھانے کی کی جدو جہد میں مصروف اور قدرے کامیاب بھی چلے آ رہےہیں اور تربوز،سرسوں اور آڑو کے باغات لگانے کو فروغ مل چکا ہے،اور رواں سیزن میں گندم کی کاشت کے علاوہ متبادل وسیع تر زرعی رقبوں پر تربوز اور سرسوں کی کاشت کو فروغ ملا ہے اور کاشت شدہ گندم کی کٹائی سے قبل سرسوں کے کھیت سے بھی فی ایکڑ 25 سے 30 من فصل ملنے کی توقع ہےاور سرسوں کی بھر پور پیداوار سےدو سے ڈھائی لاکھ روپے تک فی ایکڑ پیداوار ملنے کی توقع ہے۔
سرسوں کے تیل کا انسانی خوراک میں ضرورت بڑھنے کی وجہ سے بھی اس کی کاشت میں اضافہ ہوا ہےاور زرعی ادویات کی کمپنیز میں شامل کینزو کمپنی کے نمائندگان نے سرسوں کے کھیتوں کے وزٹ کے دوران تحصیل نوشہرہ ورکاں میں راؤ اشتیاق علی خاں کے زرعی رقبے پر کاشت کیے گئے سرسوں کے چار ایکڑ کھیتوں کو درجہ اول کی تیار ہونے والی فصل قرار دیا ہے۔











