وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جرمنی کے سفیر مسٹر ایلفرڈ گریناس کی ملاقات

25

کوئٹہ 20 جنوری (اے پی پی :۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے جرمنی کے سفیر مسٹر ایلفرڈ گریناس  نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیراعلئ کی جانب سے جرمن سفیر کو ریکو ڈک منصوبے گوادر پورٹ اور بلوچستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں بلوچستان اپنے جغرافیائی محل و وقوع طویل ساحلی پٹی توانائی کے متبادل زرائع اور قیمتی معدنیات کا حامل منفرد خطہ ہےبلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ریکوڈک منصوبہ اسکی بہترین مثال ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لیۓ محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے اور سفارتی دوروں سے بلوچستان کے بارے میں دنیا کو آگاہی ملتی ہے۔جرمن سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جاۓ گا جرمنی کی حکومت بلوچستان میں ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ کا بھی جائزہ لیا جاۓ گا اور بلوچستان توانائی کے متبادل زرائع کی ترقی کے لیۓ انتہائی موزوں ہے ۔جرمنی کے پاکستان کے لیۓ ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو بھی ترجیح دی جاۓ گی۔