سکھر،23جنوری(اے پی پی):ریجنل منیجریو ٹیلیٹی اسٹور لطف اللہ شیخ نے کہا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام ضروریات زندگی کی اشیا خوردونوش دستیاب ہیں ، کامیاب پالیسی کی بدولت مہنگائی سے پسی عوام کے لیے سکھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی اشیاء مل رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی بے یقینی والی صورتحال میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بہترین سروسز نے عوام کی تکالیف میں کافی حد تک کمی اور ریلیف مہیا کرنا کسی کرشمے سے کم نہیں ، ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ہر طرح کی اشیا خوردونوش مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سروس کو بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کا یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب رخ کرنا ہماری معیاری سروس پر اعتماد کا مظہر ہے۔











