اوکاڑہ،23جنوری( اے پی پی) :ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ صفائی ستھرائی، کلین گرین، سرسبزوشاداب کشادہ لان اور جدید طرز تعمیر کے حوالہ سے ایک ماڈل ہے جہاں اسیران کی ذہنی نشونما خصوصاً منشیات کے عادی اسیران کی صحت کی بحالی کے لئے ورزش کے ساتھ ساتھ بہترین معیاری خوراک فراہم کی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ساجد بیگ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں منشیات کے عادی اسیران کے علاج کے لئے 20بیڈزکاجدیدہسپتال زیرتعمیر ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسیران کے بہترین علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ ان کو بہترین سازگار ماحول کی فراہمی اور فنی و عام تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ جیل سے باہر جاکر معاشرے کا مفید شہری بن سکیں۔











