پولیس لائنز دھماکے کے مزید 6 شہداء کی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی

9

پشاور، 31 جنوری(اے پی پی): ‏پولیس لائنز دھماکے میں شہید ڈی ایس پی عرب نواز ، شہید ڈی ایس پی عصمت اللہ سمیت 6 شہیدوں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔جنازہ میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی ، کمشنر پشاور سمیت ,پولیس ,عسکری، و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔