اوکاڑہ:ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نےڈی ایچ کیوہسپتال میں اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اوکاڑہ OPWOکی جانب سے قائم مددگار ڈیسک کا افتتاح کردیا

81

اوکاڑہ،02فروری )اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سٹی ہسپتال  اوکاڑہ  میں ایمرجنسی  کے احاطہ میں اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اوکاڑہ (OPWO) کی جانب سےقائم کردہ مددگار ڈیسک کا افتتاح کردیا مددگار ڈیسک میں پچیس ویل چیئرز اور پچیس سٹریچرز عطیہ کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے منتظمین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے  مریضوں کے لئے مددگار ڈیسک قائم کرنے کے منصوبے کو دکھی انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قراردیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرسجاد گیلانی اور دیگر سٹاف کے علاوہ OPWO کی انتظامیہ  شیخ عبدالغفور، قیصرنواز بخشی،شفیق خان میڈیا نمائندگان اور مینجر مارکیٹنگ محمد اصغر بھی موجود تھے