سائنس کمیونیکیشن اینڈ کیمونٹی انگیجمنٹ بارے بین الاقوامی کانفرنس جاری ، مختلف ممالک سے  آئے طلبہ  نے  کانفرنس کو کم ترقی یافتہ  مسلم ممالک  کیلئے مفید قرار دیا

64

اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی ): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) اور سائنس ڈپلومیسی ڈویژن وزارت خارجہ پاکستان کے  زیر اہتمام  “سائنس کمیونیکیشن اینڈ کیمونٹی انگیجمنٹ بارے بین الاقوامی کانفرنس” کامسٹیک ہیڈکوارٹر میں  جاری ہے ۔ تین روزہ کانفرنس میں 9 ممالک سے ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ 19 ممالک سے 150 سے زائد مندوبین آن لائن شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک سے  آئے طلبہ نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کانفرنس کو نہ صرف سائنس کے طلبہ کے لیے مفید قرار دیا  بلکہ انہوں نے    کہا کہ یہ کانفرنس  کم ترقی یافتہ  مسلم ممالک کے طلبہ کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گی۔