بورے والا،03 فروری(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر کا ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال پر چھاپہ،شادی ہال کے مالک کو 40 ہزار جرمانہ کردیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر وڑائچ نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر گگومندی میں واقع ایک شادی ہال پر اچانک چھاپہ مارا تو شادی کی تقریب میں مختلف قسم کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی جارہی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی شادی ہال کے مالک کو 40 ہزار روپے نقد جرمانہ عائد کردیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شادی آرڈیننس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اسکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کوئی کتنا بھی بااثر ہوا اسکے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔











