کوئٹہ 03 فروری (اے پی پی ): سودی قرضہ معاشی مشکلات کی وجہ ہیں۔ وفاقی وزیرہاوسنگ اور امیر جے یو آئی بلوچستان مولانا عبدالواسع کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے کہنا تھا قرض کے شکنجہ سے نکل کر ہی ترقی کے احداف حاصل ہونگے۔ سابق حکمران ملک کے وجود کو بھی خطرہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بچانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے زمہ داری اٹھائی ہے۔ چلینج بڑے ہیں۔ جے یو آئی نے ابتدا سے عمرانی ایجنڈے کے خلاف آواز اٹھائی۔ ملک کیلئے ہم ایک پیج پر ہیں۔











