سکھر:دو سو سے زائد خاندانوں میں سردی سے بچاؤکے لیے گرم لحاف سمیت دیگر سامان کی تقسیم

12

سکھر،04فروری (اے پی پی ): الخد مت فاﺅنڈیشن کی جانب سے 2 سو سے زائد خاندانوں میں سردی سے بچاؤکے لیے گرم لحاف سمیت دیگر گرم کپڑے  تقسیم کرنے کی  تقریب نجی اسکول کے گراؤنڈ میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص جماعت اسلامی کے امیر سلطان احمد لاشاری ، جماعت اسلامی کے امیر زبیر حفیظ شیخ تھے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر زبیر حفیظ شیخ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انسانیت کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہر مصیبت کی گھڑی میں عوام کی خدمت میں صف اول میں کردار ادا کرتی رہی ہے، حالیہ بارشوں میں جب پورے ملک سمیت سکھر میں بھی بارشوں نے تباہی مچائی ہے، اس مشکل صورتحال میں گھرے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے الخدمت نے ہر سطح پر مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  الخدمت فاؤنڈیشن سمیت پورے پاکستان میں اللہ کی مخلوق کی خد مت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔